کونسل کے دو ضمنی انتخابات ہائی کورٹ کا مداخلت سے انکار بی آر ایس کی اپیل مسترد

   

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کی ایم ایل اے کوٹلہ کی دو ایم ایل سی نشستوں کیلئے علحدہ الیکشن کرانے کو فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ انتخابات کا الیکشن کمیشن کو مکمل اختیار ہے ۔ ہائی کورٹ مداخلت نہیں کریگی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ریاست کی دو مخلوعہ نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ بی آر ایس نے نوٹیفکیشن کو دستور کی خلاف ورزی قرار دیا تھا جس سے ہائی کورٹ نے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ نوٹیفکیشن دستور کے مطابق ہے ۔ بی آر ایس قائد کوشک ریڈی اور کڈیم سری ہری نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور ایم ایل سی نشستوں سے استعفی دیا تھا ۔ ان دو نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن نے 4 جنوری کو شیڈول جاری کیا ۔ ایم ایل سی نشست کیلئے دو الگ الگ اعلامیہ جاری کیا ۔ ان انتخابات کیلئے سفید اور گلابی بیالٹ پیپرس استعمال ہونگے ۔ سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے فرزند کارتک ریڈی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ۔ 2