کووند،مودی کی کرسمس کی مبارکباد

   

نئی دہلی،25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام کو چہارشنبہ کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘‘ ملک کے عوام ،خاص طورسے ہندستان اور بیرون ملک رہنے والے عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس کی مبارک باد ۔یہ رحم ،محبت و بھائی چارہ کی اقدار کے تئیں ہماری عہد بستگی کو ازسرنو توانائی بخشنے کادن ہے ۔ہماری تمنا ہے کہ عیسی مسیح ہماری زندگیوں میں خوشیاں لائیں ۔’’مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘‘ کرسمس کی مبارک باد ،ہم انتہائی خوشی کے ساتھ عیسیٰ مسیح کے بہترین خیالات کو یاد کرتے ہیں۔وہ خدمت اور ہمدردی کی علامت ہیں۔انہوں نے لوگوں کے دکھوں کو کم کرنے میں اپنی ساری زندگی قربان کردی۔ان کی تعلیمات پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتی ہیں۔