کووڈ ٹیکہ اندازی مہم میں 219.37کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک بھر میں 219.37 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 37 لاکھ 66 ہزار 738 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 1542 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 449 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 1919 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 77 ہزار 68 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2 لاکھ 27 ہزار 207 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 89 لاکھ 26 ہزار 887 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔