کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 199.71 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی ۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 199.71 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 71 لاکھ 61 ہزار 438 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 20 ہزار 44 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 760 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.32 فیصد ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اس دوران 18 ہزار 301 لوگوں نے کووڈ سے نجات حاصل کی ہے ۔