حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی (پریس نوٹ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوکٹ پلی زون میں 20 ٹن کے بائیو گیاس پلانٹ کے قیام کی تجویز ہے۔اس پلانٹ کے ذریعہ فاضل اشیاء سے کمپریسڈ نیچرل گیاس (سی این جی) تیار کی جائے گی ۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ اس پراجکٹ کیلئے فنڈس فراہم کرے گا۔