دوبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پانچویں اور وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہول ایک مقام کی ترقی کے بعد چھٹے مقام پر پہونچے ہیں جیسا کہ آئی سی سی نے تازہ ترین ونڈے درجہ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ کوہلی کے 762 نشانات ہیں اور وہ درجہ بندی میں ڈیوڈ میلان ، آرون فنچ ، بابر اعظم اور ڈیوڈ کونوے کے بعد پانچویں مقام پر موجود ہیں۔ راہول جن کے نشانات کی تعداد 743 ہے وہ آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل کے ساتھ ایک مقام کی ترقی کے بعد بالترتیب چھٹے اور ساتویں مقام پر پہنچے ہیں۔ راہول اور کوہلی آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل صرف دو ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ بولرس اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں کوئی ہندوستانی موجود نہیں ہے ۔ ونڈے درجہ بندی میں کوہلی اور ان کے نائب روہت شرما سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں موجود ہیں ۔ دونوں بابر اعظم کے بعد دوسرے اور تیسرے مقام پر موجود ہیں۔ بولروں کی فہرست میں جسپریت بمراہندوستان کے ایسے واحد کھلاڑی ہیں جو سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں موجود ہیں۔ ایک مقام کے نقصان کے بعد وہ چھٹے مقام پر پہنچے جبکہ رویندر جڈیجہ آل راؤنڈرس کی فہرست میں نویں مقام پر ہیں۔ ٹی20 درجہ بندی میں ڈی کاک9 مقامات کی ترقی سے 13 ویں مقام پر پہنچ گئے۔