ملک میں فعال معاملات میں بھی22,28,724کے ساتھ کمی پیش ائی ہے
نئی دہلی۔پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ19تازہ معاملات1,73,790کے ساتھ ہندوستان میں 45دنوں کے اندر ایک دن میں سب سے کم معاملات ہفتہ کے روز درج کئے گئے ہیں‘ جس میں جاری کمی کو برقرار رکھا ہے‘ وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔
ہفتہ کی صبح وزرات صحت کی جانب سے دی جانے والی جانکاری کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں کرونا وائرس کی وجہہ 3617لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔مرکزی وزیر صحت نے کہاکہ ملک میں وائرس کی وجہہ سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 322,512ہے۔
ا س کے ساتھ جملہ معاملات2,77,29,247تک پہنچ گئے ساتھ میں ایک دن میں منفی معاملات کی شرح8.36فیصد ہے جو مسلسل پانچویں دن بھی 10فیصد سے کم ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں میں 1,14,428کے ساتھ فعال معاملات میں کمی ائی ہے اورملک میں جملہ فعال معاملات 22,28,724تک پہنچ گئے ہیں۔ ہفتہ واری منفی شرح میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے اور وہ 9.84فیصد پر رکا ہوا ہے۔
وزرات صحت او رخاندانی بہبود(ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے کہاکہ مسلسل 16ویں دن بھی صحت یاب کے معاملات میں نئے معاملات سے زیادہ کا فرق ہے کیونکہ پچھلے 24گھنٹوں میں تازہ صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد2,84,601ہے۔
صحت یابی کے جملہ معاملات ہندوستان میں 2,51,78,011ہے اور صحت یابی کی شرح90.80فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب ملک کے اندر پچھلے24گھنٹوں میں 20,80,048افراد کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک کئے گئے جملہ نمونوں کی جانچ کی تعداد34,11,19,909ہے۔
مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ قریب20,89,02,445ٹیکوں کی خوراک اب ت ملک بھر میں چلائی جانے والے ٹیکہ اندازی مہم کے تحت پہنچائی جاچکی ہے۔