لندن۔ 12؍اکتوبر ( ایجنسیز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کٹرینہ کیف کی لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔کٹرینہ کیف نے حال ہی میں لندن میں منعقد ہونے والے اپنے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کے ایونٹ میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی مدعو کیا تھا۔اس موقع پر پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے کٹرینہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ویڈیوز بنائیں۔یہ ایونٹ 8 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہوا جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز لاریب رحیم، رومینہ بیگم، رمشاء وسیم، عاطفہ ارشد، مریم ملک اور مہوش الماس نے شرکت کی اور کٹرینہ کیف کے ساتھ ملاقات کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔واضح رہے کہ کٹرینہ نے اپنے برانڈ ’کے بیوٹی‘ کو 2025ء میں برطانوی مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔