کھرگے کا راج گوپال چاری کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔کھرگے نے چکرورتی راجگوپالاچاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘‘آپ یکسانیت مسلط کرکے ملک میں اتحاد نہیں لا سکتے – راجگوپالاچاری۔انہوں نے کہا ‘‘بھارت رتن سی راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر ہمارا عاجزانہ خراج عقیدت۔ مہاتما گاندھی نے انہیں اپنے ‘ضمیر کا محافظ’ قرار دیا۔ راجا جی، ایک کثیر جہتی شخصیت، ایک باصلاحیت مصنف، عالمی امن، تخفیف اسلحہ اور دلتوں کے حقوق کے مضبوط حامی اور قومی تحریک کے ایک مضبوط ستون تھے ۔کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔