کیرالا بی جے پی”مسلم لیگ مکمل طور پر ایک فرقہ پرست پارٹی ہے“۔

,

   

ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر سدرشن نے یہ بھی کہاکہ سی پی ائی میں اس بات کو لے کر لڑائی بھی شروع ہوگئی ہے کہ سی پی ائی ایم بتایاجارہا ہے کہ مسلم لیگ کے ساتھ ساز باز کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔


تھرویننتھاپورم۔کیرالا بی جے پی ریاستی یونٹ صدر کے سریندرن نے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ (ائی یو ایم ایل) مکمل طور پر ایک فرقہ پرست سیاسی پارٹی ہے۔ پارٹی کے کیرالا یونٹ پارٹی دفتر کے ذمہ داران سے وہ خطاب کررہے تھے۔

سی پی ائی ایم کے ریاستی سکریٹری ایم وی گویندن کا راست جواب دیتے ہوئے سریندرن نے کہاکہ ”مذکورہ سی پی ائی ایم مسلم لیگ کووائٹ واش کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے ریاستی سکریٹری ایم وی گویندن کا بیان کہ مسلم لیگ فرقہ پرست پارٹی نہیں ہے عام لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں“۔

سدرشن نے کہاکہ ملک کے لوگ شاہ بانو کیس میں اپنے طلاق دینے والے شوہر کے خلاف نان نفقہ کا دائر کردہ کیس میں مسلم لیگ کے قدامت پسند موقف کو نہیں بھولے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کے نان ونفقہ کے معاملے میں کھل کر لیگ نے مخالفت کی اور سی پی ائی ایم اس کو ایک سکیولر پارٹی کی طرف پیش کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ مسلم لیگ نے تقسیم ہند کی تائید کی اور وہ ہمارے ملکی مفاد کے خلاف تھا۔ مذکورہ کیرالا بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہناہے کہ یہ سی پی ائی ایم اب ایک موقع پرست سیاسی پارٹی بن گئی ہے اور وہیں سی پی ائی ایم لیگ کو دائیں بازو محاذ میں داخل کرنے کی کوشش کررہی ہے ”کیا پیغام مذکورہ پارٹی کیرالا میں اکثریتی ہندو کمیونٹی کو فراہم کررہی ہے“۔

ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر سدرشن نے یہ بھی کہاکہ سی پی ائی میں اس بات کو لے کر لڑائی بھی شروع ہوگئی ہے کہ سی پی ائی ایم بتایاجارہا ہے کہ مسلم لیگ کے ساتھ ساز باز کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔