کیرالا۔تروینکور دیواسم بورڈ نے مندر کے احاطے میں آر ایس ایس کی مشقوں پر لگادی پابندی

,

   

اس میں کہاگیا ہے کہ ڈی بی کی اجازت کے بغیر آرایس ایس اور ”انتہا پسندنظریات“ کی حامل تنظیموں کی تمام سرگرمیوں کو ممنوع قراردیدیاگیاہے۔
تروینینتھا پورم۔کیرالا کے تیرواکون علاقے کی اہم منادر کی دیکھ بھال کرنے والے مند ر تنظیم تروینکور دیواسم بورڈنے ایک نیو سرکولر جاری کرتے ہوئے مندر احاطوں اور اس کی املاک میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق مذکورہ مند ر تنظیم کی نگرانی میں چلائے جانے والے منادر کے احاطے میں منتروں کے نعروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ڈی بی کی اجازت کے بغیر آرایس ایس اور ”انتہا پسندنظریات“ کی حامل تنظیموں کی تمام سرگرمیوں کو ممنوع قراردیدیاگیاہے۔

سرکولر مورخہ 20اکٹوبر نے دیوا سوم ویجلنس ونگ کو یہ معلوم کرانے کے لئے اچانک چھاپے مارنے کی ہدایت کی کہ آیاآر ایس ایس یا دیگر تنظیمیں مندرکی جائیدادوں پر ”شاکھا“ چلاتے ہوئے بڑے پیمانے پر مشقیں یاہتھیار چلانے کی تربیت تو نہیں حاصل کررہے ہیں۔

اس نے متعلقہ مندروں کے ملازمین اور پجاریوں کو ہدایت دی کہ وہ ٹی ڈی بی انتظامیہ کو ایسی تنظیمو ں کی موجودگی او ران کے اپریشنوں‘ یاپھر کچھ او رہے تو مطلع کریں۔

اس میں کہاگیاہے کہ اگر کوئی اطلاع دینے میں ناکام رہے تو انہیں تادیبی کاروائی کاسامنا کرنا پڑیگا۔سرکولر میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ جن لوگوں کا مندر سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کی تصویریں‘ جھنڈے‘ فلکس بورڈ مندر کے احاطے میں نہ رکھے جائیں۔

اس میں مزید کہاگیا ہے کہ اس خصوص میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

پچھلے ماہ کیرالا ہائی کورٹ نے کہاتھا کہ ترویننتھا پور م ضلع میں ٹی ٹی بی کے زیر انتظام سرکارا دیوی مندر کے احاطے میں بڑے پیمانے پر مشق یاہتھیاروں کی تربیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آر ایس اور اس کے ممبرس کی مذکورہ مندر کے احاطے میں ”غیرمجاز قبضہ اور غیر قانونی“ استعمال کو روکنے کی مانگ پر مشتمل دو عقیدت مندوں کی جانب سے دائر درخواست پر سنوائی کے دوران یہ فیصلہ منظرعام پر آیاتھا۔

اسی سال مئی میں ٹی ڈی بی نے ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے اہلکاروں سے کہاتھا کہ اس کے مناد ر میں شاکھا اور بڑے پیمانے پر مشقوں پر پہلے سے عائد اس کے امتناع پر سختی کے ساتھ عمل کریں