کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں جنگلاتی آگ کے نتیجہ میں سینکڑوں گھر اور عمارتیں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق،نیواڈا میں دریائے یوبا کے قریب گزشتہ روز لگنے والی جنگلاتی آگ کچھ ہی دیر میں 202 ہیکٹر کے رقبے تک پھیل گئی۔ آگ میں پھیلاؤ کی وجہ سے350 مکانوں اور دیگر عمارتوں سے عوام کے انخلا کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔آگ کے پھیلاوکی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے جسے بجھانے کیلئے خشکی اور فضائی دونوں جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے۔