کے سرینواس ، سی ای اوسلو کا ، AAAI کے ساوتھ چیاپٹر کے صدر نشین منتخب

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ایڈورٹائزنگ ایجنسیز اسوسی ایشن آف انڈیا (AAAI) نے آج اعلان کیا ہے کہ کے سرینواس ، سی ای او سلوکا ایڈورٹائزنگ کو نئے تشکیل شدہ ساوتھ چیاپٹر کا صدر نشین منتخب کیا گیا ۔ وہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ہیں ۔ انہوں نے AAAI بورڈ میں گذشتہ زائد از پانچ سالوں سے خدمت انجام دی اور وہ ٹیم کے فروغ اور انڈسٹری کی اعانت سے بخوبی واقف ہیں ۔۔