کے سی آر کے بیان کے بعد میں نے بلٹ پروف جیاکٹ پہن لی تھی: ریونت ریڈیقائد اپوزیشن کو فلمی ڈائیلاگس بند کرنے کا مشورہ

   

حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس میں قائد اپوزیشن کے چندر شیکھر راؤ کی عدم شرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ ریاستی بجٹ کو چیرپھاڑ کرنے کا دعویٰ کرنے والے کہاں چلے گئے۔ تصرف بل پر مباحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ اسمبلی میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کا اعلان کرنے والے کے سی آر دوبارہ ایوان میں نہیں پہنچے۔ کے سی آر نے چیر پھاڑ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد میں نے بلٹ پروف جیاکٹ پہن کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ کے سی آر کے اسمبلی آنے کی اطلاع ملنے پر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی 10 بجے کے بجائے صبح 9:30 بجے اسمبلی پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو فلمی ڈائیلاگس ادا کرنا چھوڑ کر مسائل پر بات چیت کیلئے اسمبلی آنا چاہیئے۔ دھرانی پورٹل کے بارے میں کے سی آر کو تجاویز پیش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کے ٹی آر کے بارے میں ریمارک کیا کہ کے ٹی آر صد فیصد آرٹیفیشل ہیں لیکن انٹلی جنس صفر ہے۔1