کے ٹی آر آج کتہ گوڑہ فلائی اوور کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر یکم جنوری کو کتہ گوڑہ فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے شہریوں کو نیا سال کا تحفہ پیش کریں گے ۔ گچی باولی کے علاقہ میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کے لیے 263 کروڑ روپئے کے مصارف سے 2216 میٹر طویل فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے ۔ شہریوں کے لیے سگنل فری ٹرانسپورٹ کو مستحکم کرنے کے لیے جی ایچ ایم سی نے ایس آر ڈی پی کے تحت اس فلائی اوور کو تعمیر کرایا ہے ۔ یہ فلائی اوور ایس ایل این ٹرمنل سے بوٹانیکل جنکشن تک 5 لائن ، بوٹانیکل جنکشن سے کتہ گوڑہ جنکشن تک 6 لائین ، کتہ گوڑہ جنکشن سے کنڈا پور آر ٹی اے آفس تک 3 لائن روڈس پر مشتمل ہے ۔ مسجد بنڈہ تا بوٹانیکل جنکشن ٹریفک کے لیے 2 لائی بوٹانیکل اپ ریمپ ، کتہ گوڑہ تا ہائی ٹیک سٹی جانے کے لیے 383 لمبا ہے ۔۔ن