گاندھی بھون میں آج جوپلی کرشنا راؤ کی عوامی سماعت

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر ایکسائیز و سیاحت جوپلی کرشنا راؤ گاندھی بھون میں کل 5 ڈسمبر کو عوامی سماعت پروگرام میں حصہ لیں گے۔ ریاستی وزیر صبح 11 بجے عوامی سماعت کا آغاز کریں گے اور تحریری نمائندگیوں کو قبول کریں گے۔ وہ کانگریس قائدین اور ورکرس سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مسائل کی سماعت کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے ریاستی وزراء کی گاندھی بھون میں عوامی سماعت کی تحریک شروع کی ہے جس کے تحت ریاستی وزراء سکریٹریٹ کے بجائے گاندھی بھون میں عوام کیلئے دستیاب رہیں گے۔ مہیش کمار گوڑ نے عوام سے اپیل کی کہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ عوامی سماعت کے اس پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، ریاستی وزراء ناگیشورراؤ، سرینواس ریڈی، کونڈا سریکھا، سیتکا ، پونم پربھاکر، دامودھر راج نرسمہا اور اتم کمار ریڈی حصہ لے چکے ہیں۔1