گاندھی سندیش یاترا میں سونیا اورراہول کی شرکت

,

   

نئی دہلی۔ مہاتما گاندھی کی تاریخی دانڈی یاترا کے 90سالوں کی تکمیل پر مذکورہ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے 12مارچ کے روز سے 27دنوں طویل ’گاندھی سندیش یاترا‘ کی احمد آباد سے شروعات عمل میں لائی جارہی ہے۔

مذکورہ یاترا کا اختتام دانڈی پر 386کیلومیٹر کی تکمیل کے بعد 6اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق”مذکورہ گاندھی سندیش یاترا سے ہماری نوجوان نسل کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی وارثت کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع ملے گا۔

جو واراثت مسلسل ہماری سماج کو پولرائز کرنے والی طاقتوں کے درپیش خطرے میں ہے“۔

مذکورہ پارٹی نے کہاکہ یاترا کا مقصد جذبہ ڈانڈی مارچ کو یاد کرنا اور اس کا دوبارہ احیاء عمل میں لانا ہے تاکہ پارٹی کے ائینی اصولوں کو فروغ دیاجاسکے اور ”گاندھی کے سماجی ہم آہنگی‘ عدم تشدد‘ سچائی اور امن سے متعلق افکار کو بحال کرنا ہے“۔

کانگریس کی عارضی صدر سونیا گاندھی‘ جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی‘ راہول گاندھی او رکانگریس کے چیف منسٹران 27دنوں کی طویل پدیاترا میں شریک ہوں گے

آخری دن میں عوامی جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے