حیدرآباد۔ 6 اکتوبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کمشنریٹ کے راجندر نگر علاقہ میں گاڑی کے حقیقی سائیلنسرس کو تبدیل کرکے بڑی آواز والے سائیلنسرس کے خلاف راجند نگر پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ دسہرہ کے تعطیلات کے بعد اسکولس و کالجس کو چھٹیاں مل چکی ہیں جس کے بعد اکثر نوجوان بائیک ویلنگ کرتے ہوئے پائے گئے اور اس دوران وہ اپنے گاڑیوں کے سائلنسرس کو تبدیل کرکے بڑی آواز پیدا کرنے والے سائیلنسرس لگا رہے ہیں۔ راجندر نگر پولیس نے ڈی سی پی سرینواس کی ہدایت پر خصوصی مہم کا آغاز کیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ زیادہ آواز پیدا کرنے والے سائیلنسرس ناقابل قبول ہیں جس کی وجہ سے ساؤنڈ پولیوشن میں اضافہ ہوگا اور قلب کے مریضوں کے لئے یہ آوازیں جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ پہلے تو بائیک رائڈرس کو چالان کرکے چھوڑ دیا جائے گا لیکن دوبارہ پکڑے جانے پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ زیادہ آواز والے سائلنسرس غیر قانونی بھی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شوروم سے آنے والے سائیلنسرس کا ہی استعمال کریں۔ ش