گجرات کے سورت سے چوکنا دینے والا ویڈیو

,

   

بی جے پی کارکن راجیش شرما نے 100مہاجر ورکرس جن کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے کو استفسار کیاکہ وہ اپنے ٹرین کے ٹکٹ کا کرایہ پیشگی ادا کریں۔ وہ حقیقی قیت سے تین گنا اضافہ پیسے لے رہاتھا۔ جب مہاجر ورکر اس کے گھر احتجاج کے لئے گئے تو انہوں نے لاٹھی سے ورکرس کو پیٹنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پھنسے ہوئے مہاجر ورکرس کو اپنے آبائی مقام پر پہنچنے کے لئے خصوصی ٹرینوں کا مرکزی حکومت کی جانب سے آغاز کیاگیاہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہہ سے بے روزگاری کاشکار مہاجر ورکرس سے مرکزی حکومت نے استفسار کیاہے کہ پیسے ادا کرکے ٹکٹ لیں۔

جس پر کانگریس نے مرکز سے مانگ کی تھی کہ حکومت مہاجر ورکرس کے کرایوں کی ادائیگی کری جس کو مرکزی حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی نے اپنے تمام ریاستی یونٹ سے کہا ہے کہ وہ مہاجر ورکرس کے ٹرین کے کرایوں کی ادائیگی کریں

تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے آبائی مقام کا سفر کرسکیں۔بی جے پی قائدین کی جانب سے اس بات کے بھی دعوی کئے جارہے ہیں کہ حکومت مہاجر مزدوروں سے کوئی کرایہ نہیں وصول کررہی ہے۔

مگر گجرات کا یہ وائیرل ویڈیو جس میں بی جے پی کے لیڈر خود مہاجر مزدوروں سے پیسے وصول رہے ہیں بی جے پی قائدین کے قول اورفعل میں تضاد کی عکاسی کررہا ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں