گدوال میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

   

گدوال۔25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ جنگلات اور گدوال میونسپل محکموں نے منگل کو ضلع ہیڈکوارٹر کے 18 ویں وارڈ میں 10%وینچر اراضی پر وانا مہوتسوم پروگرام کا انعقاد کیا۔ ایس پی سرینواسا راؤ نے ایڈیشنل کلکٹرس مدھو موہن، نرسنگاراؤ، میونسپل چیرپرسن جیالکشمی اور دیگر ضلعی عہدیداروں کیساتھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور پودے لگائے۔ اس موقع پر خطاب میںانہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں جنگلات کی فیصد کو بڑھانے کیلئے ہر سال اس پروگرام کا انعقاد بڑی عزائم کیساتھ کرتی ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کی حفاظت کیلئے آنے والی نسلوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر کوئی اس پروگرام میں شرکت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کے بڑھنے سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی آئے گی بلکہ بارشیں ہونے سے فصلیں بھی وافر مقدار میں اگیں گی۔