گروپ I پریلمینری ٹسٹ کی قطعی ’ کی ‘ جاری۔5 سوالات حذف کردیئے گئے

   

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I پریلمینری ٹسٹ کیلئے اپنی ویب سائیٹ پر فائنل ’ کی ‘ جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 سوالات حذف کردیئے گئے اور حذف کردہ سوالات کے نشانات امیدواروں کو قواعد کے مطابق الاٹ کئے جائیں گے۔ 150 سوالات میں سے 5 سوالات حذف کئے گئے اور 145 سوالات سے حاصل ہونے والے نشانات کو جمع کرنے کے بعد انہیں 150 نشانات کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر ایک امیدوار نے 145 میں سے 120 سوالات کے صحیح جواب دیئے تو انہیں 145 نشانات میں سے 120 نشانات حاصل ہوں گے۔ اس کے بعد پروریٹا کیلکولیشن کے اعتبار سے 150 نشانات میں سے تقسیم عمل میں آئے گی۔ اگر 120 نشانات حاصل کئے گئے تو 150 کو 145 سے تقسیم کرتے ہوئے 120 سے ضرب دیا جائے گا جو 124.137 کے مساوی ہوں گے۔ اس طرح امیدوار کو 150 میں سے 124.137 نشانات دیئے جائیں گے۔ گروپ I نوٹیفکیشن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے جاری کیا تھا جس کے تحت حذف کئے جانے والے سوالات کے نشانات ہر امیدوار کو کارکردگی کی بنیاد پر الاٹ کئے جائیں گے۔ کمیشن نے 16 اکٹوبر کو پریلمینری ٹسٹ منعقد کیا تھا۔ پریلمینری ٹسٹ کی ’ کی‘ 29 اکٹوبر کو جاری کی گئی تھی جس پر 4 نومبر تک اعتراضات قبول کئے گئے۔ امیدواروں کے اعتراضات کا ماہرین کی کمیٹی نے جائزہ لیا اور کمیٹی کی سفارشات پر قطعی ’ کی ‘ تیار کی گئی جسے کمیشن نے منظوری دی ہے۔ فائنل ’ کی‘ کے اعلان کے بعد امیدواروں کو گروپ I مین امتحانات میں داخلہ حاصل ہوگا۔ ہر ملٹی زون میں موجود جائیدادوں اور رول آف ریزرویشن کے مطابق مینس امتحانات میں شرکت کی اجازت رہے گی۔ر