گروپ III امتحانات کی کلید جاری10 جنوری کو گروپ II امتحان کی کلید جاری ہوگی

   

حیدرآباد۔ 8 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ III امتحانات کے پریلمینری کی (کلید) جاری کردی جبکہ گروپ II پریلمینری کی (کلید) 10 جنوری کو جاری کی جائے گی ۔ ریاست میں 17 اور 18 نومبر کو 1365 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے 1401 مراکز پر امتحانات منعقد ہوا۔ امتحانات کیلئے 5.36 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں
داخل کی تھی تاہم 2,69,483 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 12 جنوری کو شام 5 بجے تک اعتراضات قبول کئے جائیں گے۔ انگریزی میں ہی اعتراضات پیش کرنے کی امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ امیدواروں کو اپنے اعتراضات آن لائن میں داخل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ای میل یا شخصی طور پر وصول ہونے والے اعتراضات کو ہرگز قبول نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن بی وینکٹیشم نے کہا کہ تقررات کے عمل میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ آج گروپ III کی کلید جاری کی گئی ہے۔ جمعہ 10 جنوری کو گروپ II کی کلید جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سے امتحانات کے انعقاد کے بعد ہفتہ، 10 دن میں نتائج جاری کئے جائیں گے۔ ماضی کی غلطیوں کو دہرایا نہیں جائے گا۔ نتائج کے معاملے میں امیدواروں کو الجھن اور غلط فہمیوں کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ شفاف طریقہ اپنایا جائے گا۔ 2