گروپII کی 783 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 18 محکمہ جات میں مخلوعہ 783 گروپ II جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ آئندہ سال 18 جنوری تا 6 فروری آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ماضی میں گروپ II کی 1032 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ہیں ساتھ ہی گروپ I ، گروپ IVجائیدادوں پر تقررات کیلئے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ گروپ I پریلمینری امتحان کے عنقریب نتائج جاری ہونے والے ہیں۔ہاسٹل وارڈن، محکمہ جات ہارٹیکلچر اور ویٹرنری کی جائیدادوں کیلئے بھی اعلامیہ جاری ہوگیا ہے۔پولیس میں ایس آئی اور کانسٹبل کے تقررات کا عمل جاری ہے۔ن