گریجویٹ اور ٹیچرس ایم ایل سی نشستوں کیلئے پرچہ نامزدگی کاادخال

   

حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹیچرس زمرہ کی 2 اور گریجویٹ زمرہ کی ایک ایم ایل سی نشست کیلئے آج جملہ تین پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال کا کل سے آغاز ہوا۔ میدک، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر گریجویٹ حلقہ کیلئے وی کروناکر ریڈی اور ٹی راجو نے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ میدک، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر ٹیچرس نشست کیلئے ٹی ترومل ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ورنگل، کھمم، نلگنڈہ ٹیچرس نشست کیلئے آج ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوا۔ کل پہلے دن گریجویٹ حلقہ سے 6 اور ٹیچرس حلقہ جات کیلئے علی الترتیب 3 اور ایک نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں۔ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔1