بنگلورو: ایشیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس اور ہوا بازی کی نمائش ایرو انڈیا 2025 یہاں یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن پر 10 سے 14 فروری تک منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جو ایرو اسپیس کی ترقی کے شاندار نمائش کے لیے پلیٹ فارم تیار کرے گا۔تاج ویسٹ اینڈ میں 11 فروری کو وزرائے دفاع کی کانفرنس ایک خاص توجہ کا مرکز ہوگی۔‘برج- گلوبل ڈیفنس اور عالمی مشغولیت کے ذریعہ لچکدار تعمیر’ کے موضوع پر منعقد کی گئی اس کانفرنس کا مقصد عالمی سطح پراسٹریٹجک تعاون اور دفاعی شراکت داری کو فروغ دینا ہے ۔اس نمائش میں دلکش ہوابازی کی نمائش بھی ہوگی، جس میں سکھوئی ایس یو 30 کا کشش ثقل مخالف کرتب دکھائے جائیں گے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو سفیروں کی گول میز پر تقریب کا ٹیزر ویڈیو باضابطہ طور پر جاری کیا، جس میں دفاع اور ہوا بازی میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اجاگر کیا گیا۔