گناورم ایرپورٹ پر کہرکے باعث طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات

   

حیدرآباد 15 فروری ( یواین آئی ) آندھراپردیش کے گناورم ایرپورٹ پر کہرکے باعث طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔ جمعرات کو ایرپورٹ کے گردونواح میں کہرکے باعث لینڈنگ نہیں ہو سکی جس کے نتیجہ میں حیدرآباد اور چینائی سے گناورم چلائے گئے دو طیاروں نے ہوامیں چکرلگائے انڈیگو سروس کو حیدرآباد واپس طلب کرلیاگیا۔ کچھ دیر بعدکہر میں کمی پر حکام نے چینائی کے طیارہ کو ایرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی۔