ممبئی: باندرہ ریلوے پولیس کی ٹیم نے گوا کے ایک 40 سالہ مزدور کو ممبئی کے چیمبور تھانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ایک اہلکار نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ معلومات کے مطابق، 9 فروری کو باندرہ ریلوے تھانے کے لینڈ لائن پر موبائل فون سے ایک کال موصول ہوئی تھی، جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ چیمبور تھانے کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔پولیس کے مطابق فون کرنے والے کا نمبر گوا کا تھا۔ ریلوے پولیس کی ٹیم کو گوا بھیجا گیا اور مقامی پولیس کی مدد سے انہوں نے گوا میں مزدوری کرنے والے 40 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔پولس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جب ملزم نے کال کی تو وہ شراب کے نشے میں تھا۔