گورنر تلنگانہ جے ڈی ورما ‘ قومی گورنرس کانفرنس کیلئے دہلی روانہ

   

حیدرآباد یکم اگسٹ (سیاست نیوز) گورنرتلنگانہ مسٹر جے ڈی ورما راشٹرپتی بھون میں ہونے والی قومی گورنرس کانفرنس میں شرکت کیلئے دہلی روانہ ہوئے ۔ مسٹر ورما جو کل تلنگانہ کے مستقل گورنر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں وہ صدر جمہوریہ کی زیر صدارت قومی گورنرس کانفرنس میں شرکت کیلئے دہلی روانہ ہوچکے ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں 2اور3 اگسٹ کو گورنرس قومی کانفرنس کی صدارت پہلی مرتبہ صدر جمہوریہ شریمتی دروپدی مرموکرر ہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قومی گورنرس کانفرنس میں ملک کی تمام ریاستوں کے گورنرس اور لیفٹنینٹ گورنرس شرکت کرینگے۔گورنر 2اور3 اگسٹ کو کانفرنس میں شرکت کے بعد 4 اگسٹ کی شام حیدرآباد واپس ہونگے۔3