گورنر جشنو دیو ورما نے ڈاکٹر ایم ایس گوڑ کی کتاب کی رسم اجراء انجام دی

   

مشہور ڈینٹسٹ کی طویل عوامی خدمات کو خراج تحسین

حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما نے آج مشہور ڈینٹسٹ ڈاکٹر ایم ایس گوڑ کی کتاب ’’مسکراہٹ کا طویل سفر‘‘ کی رسم اجراء انجام دی۔ گورنر نے ڈینٹل سرجن کے طور پر ڈاکٹر گوڑ کی طویل خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کردیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ’مسکراہٹوں کا طویل سفر‘ کتاب ایک کامیاب ڈینٹسٹ کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے دوسروں کی خدمت کیلئے خود کو وقف کردیا اور وہ دوسروں کیلئے ایک قابل تقلید مثال بن چکے ہیں۔ اس موقع پر ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار کے وی رمنا چاری، ڈاکٹر ایم ایس گوڑ کے افراد خاندان اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔ ڈاکٹر گوڑ نے گورنر کو تہنیت پیش کی اور یادگاری مومنٹو حوالے کیا۔ ڈاکٹر گوڑ نے ڈینٹسٹ کی حیثیت سے اپنے طویل سفر کی تفصیلات سے گورنر کو واقف کرایا۔1