گورنر نے حکومت کی سفارش پر اسمبلی کو ملتوی کیا ہے :پارتھو

   

کلکتہ ۔ مغربی بنگال کے گورنر کے ذریعہ اسمبلی اجلاس کو ملتوی کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر پارلیمانی امور پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر نے کابینہ کی سفارش پر اسمبلی اجلاس کو ملتوی کیا ہے۔ تاہم اس فیصلہ کو ٹوئیٹ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے پارتھو نے کہا کہ گورنر نے روایات کی پاسداری نہیں ہے ۔ پارتھو چٹرجی نے گورنر کا ٹوئیٹ سامنے آنے کے بعد پارلیمانی امور کی وزارت نے گورنر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے حکم کے مطابق اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی۔ گورنر نے اس سفارش کو قبول کر لیا ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے اس نوٹی فیکشن کو ٹویٹ کیا۔ گورنر ان ہدایات کو ٹویٹ نہیں کر سکتے ۔ اس کی وجہ سے ابہام پھیل گیا ہے ۔ راج بھون کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکھر نے مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کو آئینی اختیارات کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے ۔ اس کی وجہ سے ممبران اسمبلی جا سکتے ہیں لیکن اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ ساتھ ہی اسپیکر کو کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہوگا۔