دہلی۔ حیدرآباد انڈیگو طیارہ میں واقعہ ‘ مسافرین نے ڈاکٹر سوندرا راجن کی ستائش کی
حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے طیارے میں طبعیت ناساز ہونے والے ایک مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔ دہلی۔ حیدرآباد۔ انڈیگو طیارے میں سفر کرنے والے ایک مسافر کی نصب شب اچانک طبعیت بگڑ گئی۔ جب طیارہ اڑان بھر چکا تھا، ایک مسافر نے دل میں درد کی شکایت کی، جس پر طیارے کا عملہ فوری چوکس ہوگیا ہے اور انونس کیا گیا کہ طیارے میں کوئی ڈاکٹر ہے۔ ایک مسافری کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی اس کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اسی طیارے میں سفر کرنے والی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور طیارے میں ہی اس مسافر کو (First aid) فراہم کی۔ مسافر کو بھروسہ دلایا کہ وہ ٹھیک ہے ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر کے ابتدائی طبی امداد کے بعد سمافر کی طبعیت کسی قدرت بہتر ہوئی اور اس نے طبی امداد فراہم کرنے پر گورنر سے اظہارتشکر کیا۔ دوسرے مسافرین نے بھی گورنر کی ستائش کی۔ گورنر نے فوری چوکسی اختیار کرنے والے طیارے کے عملے کی بھی ستائش کی۔ طیارے کے حیدرآباد پہنچتے ہی مسافر کو فوری ایرپورٹ کے طبی شعبہ سے رجوع کیا گیا۔ طیارے میں موجود دوسرے مسافر نے اس کی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کی۔ن