گورنر نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے رن کو جھنڈی دکھائی

   

حیدرآباد 11 فروری (یواین آئی) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے شہر میں لڑکیوں کو بااختیار بنانے سیوا بھارتی تنظیم کے زیر اہتمام ‘رن فار گرل چائلڈ’ کو جھنڈی دکھائی۔ آئی ٹی ملازمین، نوجوانوں و رضاکار تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں اس رن میں شرکت کی۔ رن کا آغاز گچی باؤلی اسٹیڈیم سے ہواجو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے واپس اسٹیڈیم پہنچی۔گورنر نے غریب لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون پر تنظیم کے نمائندوں کو مبارکباد دی۔ سیوا بھارتی کے نمائندوں نے کہا کہ فی الحال حیدرآباد میں 300 کشوری وکاس مراکز کام کر رہے ہیں جن میں 6700 لڑکیاں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس رن کے ذریعہ مزید 500 مراکز بنائے جائیں گے جن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ ہے ۔