حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے مسلح افواج کے فلیگ ڈے پروگرام میں حصہ لیا۔ کرنل ٹی رمیش کمار ڈائرکٹر سینک بورڈ، نروتم ریڈی، اسلم اور اسحاق کے ہمراہ بنڈارو دتاتریہ نے فلیگ ڈے پر مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر نے ملک کے دفاع کیلئے قربانی دینے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان شہیدوں کے افراد خاندان کے ساتھ نیک تمنائیں وابستہ کیں۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ مسلح افواج کی ملک کیلئے خدمات مثالی ہیں اور ہر کسی کو ان کی ستائش کرنی چاہیئے۔ گورنر نے فلیگ ڈے کے موقع پر اپنی جانب سے عطیہ دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ فلیگ ڈے فنڈ میں فراخدلانہ عطیہ دیں۔ر