حیدرآباد۔/12 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کی دختر بنڈارو وجیہ لکشمی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے حق میں دختر جشودھرا کے گائے ہوئے گیت کی ستائش کی۔ حال ہی میں بنڈارودتاتریہ کے ساتھ ان کی نواسی جشودھرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف میں ایک گیت ریکارڈ کیا تھا۔ یہ ریکارڈنگ سوشیل میڈیا میں وائرل کی گئی اور خود نریندر مودی نے ستائش کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے ٹوئیٹ کیا تھا۔ حیدرآباد میں اپنے حالیہ دورہ کے موقع پر لال بہادر اسٹیڈیم میں دتاتریہ کی دختر بنڈارو وجیہ لکشمی کا ان سے تعارف کرایا گیا۔ وزیر اعظم نے جشودھرا کے گیت کا حوالہ دیا اور بھرپور ستائش کی۔ 1