گوشیان گنج اسمبلی حلقہ سے ایس پی کے امیدوار کے قافلے پر حملہ

,

   

مذکورہ ایس پی امیدوار ابھے سنگھ فی الحال بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی اندرا پرتاب تاویری کی بیوی‘ بی جے پی امیدوار آرتی تیوار ی کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں


ایودھیا۔ اترپردیش میں ضلع ایودھیا میں گوشیان گنج سے ایس پی کے امیدوار ابھے سنگھ کے قافلے پر جمعہ کے روز حملہ کیاگیاہے۔اس حملے میں کئی روانڈ گولیاں اس وقت چلائیں گئیں اب وہ جوہانہ مارکٹ سے اونیار کی طرف جارہے تھے۔

یہ واقعہ میو پور مارکٹ علاقے کے قریب میں یہ واقعہ پیش آیا جو مہاراج گنج پولیس اسٹیشن حدود میں آتا ہے۔

حالانکہ کوئی بھی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوا ہے۔ قافلے کے گاڑیوں میں سے ایک کا شیشہ البتہ ٹوٹ گیاہے۔

مذکورہ ایس پی امیدوار ابھے سنگھ فی الحال بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی اندرا پرتاب تاویری کی بیوی‘ بی جے پی امیدوار آرتی تیوار ی کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔اس واقعہ کے بعد ایک ایف ائی آر مہاراج گنج پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاہے۔

ایک فرد وکاس سنگھ کو اس حملے میں ملزم بنایاگیاہے۔ حملے کے پیش نظر ابھے سنگھ نے لکھا کہ”مخالفین کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کوئی موقف نہیں ہے۔

جب میں مہم سے واپس ہورہا تھا۔ میرا قافلہ پر نیو کبیر پور کے قریب حملہ کردیاگیا۔ میں پوری طرح محفوظ ہوں۔

میں اپنے کارکنوں سے درخواست کرتاہوں کہ امن ونظم وضبط برقرار رکھیں۔میرے مخالفین سمجھ گئے ہیں وہ الیکشن ہرگئے ہیں او راسی وجہہ سے وہ رائے دہی کرانا نہیں چاہا رہے ہیں“۔