گووندراجن پدمنابھن کو باوقار وگیان رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

   

نئی دہلی:ملک میں مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ کے علمبردار پروفیسر گووند راجن پدمنابھن کو جمعرات کو باوقار وگیان رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ وگیان شری، وگیان یوا شانتی سوروپ بھٹناگر اور سائنس ٹیم کے زمروں میں 33 اعزازات نامور سائنسدانوں کو دیے گئے ۔ صدر جمہوریہ در وپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے ریپبلک پویلین میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں نیشنل سائنس ایوارڈ -2024 پیش کیا۔ انہوں نے وگیان رتن ایوارڈ پروفیسر گووندراجن پدمنابھن کو پیش کیا، جو ملک میں مالیکیولر بائیولوجی اور بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ کے علمبردار ہیں۔