گوگامیڑی کے قاتلوںکی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو مبارکباد

   

جے پور: راجستھان کے پولیس ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے گوگامیڑی قتل کیس کے دونوں شوٹروں کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ اس معاملے میں دونوں ملزمین کی چنڈی گڑھ سے گرفتاری پر مشرا نے جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف، اس معاملے میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کے انچارج ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش این ایم اور ایس آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل پولیس کمشنر کیلاش وشنوئی اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔