الور: راجستھان کے الور میں جمعرات کو ٹیچر اہلیت ٹسٹ (آر ای ای ٹی) کی پہلی شفٹ کا انعقاد ہوا، لیکن گوگل میاپ نے تقریباً چھ امیدواروں کو گمراہ کیا جس کی وجہ سے وہ امتحان سے محروم رہ گئے کچھ امیدواروں کا مرکز گوری دیوی کالج تھا، کچھ امیدوار گوگل میاپ کے ذریعے الور پہنچے اور انہیں کالج کا دوسرا دروازہ دکھایا جا رہا تھا۔ اس دروازے سے کوئی داخلہ نہیں تھا۔ہریانہ کے امت نے بتایا کہ وہ 15 منٹ قبل جی ڈی کالج الور پہنچ گئے لیکن گوگل میاپ پر کالج کا جو راستہ دکھایا گیا ہے وہ گیٹ بند تھا جبکہ کالج کے داخلے کا گیٹ دوسرا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک ہم سینٹر کے داخلی دروازے پر پہنچے تو گیٹ پر انٹری نہیں دی گئی۔ صرف 30 سیکنڈ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔اسی طرح طالبہ سندھیا نے کہا کہ گوگل میاپ نے اسے گمراہ کیا۔ میں چار سال سے محنت کر رہی ہوں۔ انہیں ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گوگل میاپ نے کئی امیدواروں کے ٹیچر بننے کے خواب چکنا چور کر دیے ۔
کئی مقامات پر سڑک جام ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔نوڈل انچارج بینا مہاور نے بتایا کہ آر ای ای ٹی کا امتحان 27 فروری کو صبح 10 بجے پہلی شفٹ میں شروع ہوا۔ بائیو میٹرک طریقہ سے شناخت کے بعد ہر کسی کو داخلہ دیا جا رہا ہے ۔ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے شام 5:30 بجے تک (لیول II) اور تیسری شفٹ 28 فروری کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک (لیول II) ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کو ہمواراور شفاف طریقے سے منعقد کرنے کیلئے تین درجوں پر مشتمل سیکیورٹی سسٹم لگایا گیا ہے ۔ ہر امتحانی مرکز پر 6 پولیس اہلکار تعینات ددستہ رہے گا اور تین درجے کا فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔ تین میں سے دو امتحانی مراکز پر محکمہ کا ایک پرنسپل رینک کا افسر ہوگا۔ 5 امتحانی مراکز پر زونل فلائنگ اسکواڈ بنائے گئے ہیں جن میں تحصیلدار پولیس اسٹیشن انچارج کے عہدے کے افسران ہوں گے اور دس امتحانی مراکز پر راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران فلائنگ اسکواڈ میں ہوں گے ۔