گچی باؤلی میں 400 ایکر کنچہ کے ہراج کو روک دینے پر زور

   

مرکزی وزیر کشن ریڈی کا چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ و معدنیات جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے سری لنگم پلی منڈل رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ میں کنچہ گچی باؤلی میں 400 ایکر سرکاری اراضی کو ہراج کرنے کی تجویز کو فوری روک دینے پر زور دیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن کا منصوبہ اس اراضی کو ہراج کرنے کا ہے تاکہ مالیہ حاصل ہو۔ اس مکتوب میں کشن ریڈی نے چیف منسٹر کو سرکاری اراضیات کو فروخت کرنے کے خلاف ان کے قبل ازیں موقف کی یاد دہانی کروائی اور اس سلسلہ میں ماضی میں دیئے گئے ان کے بیان کا تذ کرہ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا۔’’ہماری لگژریز کیلئے سرکاری ارا ضیات فروخت نہیں کریں گے ، اگر ہم انہیں فروخت کردیں تو مستقبل میں دواخانوں ، اسکولس کی تعمیر اور حتیٰ کہ شمشان گھاٹ کیلئے بھی کوئی اراضی نہیں رہے گی۔‘‘