گڈکری سے ایلیویٹیڈ روڈ کی تعمیر کی درخواست

   

بھوپال، نئی دہلی: بی جے پی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ وشنودت شرما نے آج نئی دہلی میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی۔اس دوران مسٹر شرما نے اپنے پارلیمانی حلقہ کھجوراہو کے تحت قومی شاہراہ نمبر 39 پر پنا سے منڈلا کے درمیان تقریباً 22 کلومیٹر لمبی ایلیویٹڈ سڑک کی تعمیر کی درخواست کی اور اس سلسلے میں مسٹر گڈکری کو ایک خط سونپا۔ریاستی صدر شرما نے کھجوراہو آنے والے پنا میں بھاری گاڑیوں اور ٹریفک کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے شہر کے چاروں طرف ایک چھتر پور مارگ، اجے گڑھ مارگ، ستنا۔ریوا مارگ اور کٹنی۔جبل پور مارگ کو جوڑتے ہوئے اور دوبارہ چھتر پور تک رنگ روڈ تعمیر کرانے کی بھی درخواست کی ۔