حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت آندھرا پردیش نے گاہکوں کو گھر گھر ریت پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کا2 جنوری کو ضلع کرشنا سے تجرباتی اساس پر آغاز ہوگا اور 20 جنوری تک تمام 13 اضلاع تک احاطہ کرلیا جائے گا۔ ستمبر کے دوران نئی پالیسی کے نفاذ اور ریت کی قلت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔