فی سلنڈر کی قیمت 1052 روپئے ،اضافہ شدہ قیمت پر آج سے عمل
حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے پھر ایک مرتبہ غریب و متوسط طبقہ کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ گھریلو پکوان گیس کی قیمت میں فی سلنڈر 50 روپئے کا اضافہ کردیا ہے۔ آئیل کمپنیوں نے اس کا فیصلہ کیا ہے جس سے 14 کیلو ڈومیسٹک گیس کی قیمت بڑھ کر 1052 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیلوری بوائز وصول کرنے والے 30 روپئے کو شمار کرلیا جائے تو اس کی قیمت 1082 تک پہنچ جائے گی۔ اضافہ شدہ قیمتوں پر آج سے عمل آوری ہوگی۔ گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں آخری مرتبہ 22 مارچ کو اضافہ کیا گیا تھا۔ واضح رہیکہ یکم ؍ اپریل کو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک ساتھ 250 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے 19 کیلو کمرشیل گیس کی قیمت بڑھ کر 2460 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ن