گہلوٹ الور کے چاریتیم بچوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

   

الور : راجستھان میں کورونا کے دور میں اپنے والدین کو کھونے والے چار یتیم بچے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ دیوالی منائیں گے ۔ ان میں ایک بچہ الور شہر کا ہے جبکہ تین بہن بھائی بانسور علاقے کے رہنے والے ہیں۔ آج صبح ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ٹرینی آئی اے ایس رینا دابی نے الور سرکٹ ہاؤس میں ان بچوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور انہیں تحائف دے کر جے پور روانہ کیا گیا۔ سرکٹ ہاؤس میں پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کا استقبال بھی کیا گیا۔