گیانیش کمار کیخلاف جنتر منتر پر 2 اکتوبر کو احتجاج

   

دہلی پولیس نے اجازت نہیں دی، سیکوریٹی سخت
نئی دہلی۔یکم ؍ اکتوبر ( ایجنسیز )دہلی پولیس نے جمعرات کو کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کیلئے اجازت نہیں دی گئی ہے۔ احتجاج کے پیش نظر نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور احتیاطی طور پر سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج میں تقریباً 3,000 تا 4,000 افراد کے شریک ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر جنتر منتر اور اطراف کے علاقوں میں اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔یہ احتجاج آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ، رکن راجیہ سبھا منوج کمار جھا اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن کی جانب سے منعقد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ احتجاج کے منتظمین چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار کے مواخذے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔