واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے شریک بانی امریکی کھرب پتی بل گیٹس نے کملا ہیریس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیئے ۔ گیٹس نے کہا کہ میں دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہیکہ امریکی انتخابات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ٹرمپ اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔