ہبلی عیدگاہ گراؤنڈ کا نام رانی چنیما رکھنے کا منصوبہ

   

ہبلی : کرناٹک کے بنگلور میں واقع مشہور عیدگاہ گراؤنڈ کا نام تبدیل کرکے چتور کی رانی چنیما کے نام پر رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے میئر ایریش انچاتگیری نے کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔ چار روز قبل ایک اجلاس میں میئر نے اس بات کا اعلان کیا تھا جبکہ بی جے پی کونسلر سنتوش چوان نے 28 اگست کو نوٹس کے ذریعہ اس بات کیلئے نوٹس لانے کا اعلان کیا تھا۔میئر اینچتگیری نے بتایا کہ جنرل باڈی میٹنگ میں عیدگاہ کا نام تبدیل کرکے رانی چنیما کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ یہ گراونڈ کارپوریشن کی ملکیت ہے۔