ہر منڈل کے عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

   

جگتیال ضلع کلکٹر جی روی کی عہدیداران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

جگتیال۔جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلع کے ہر منڈل میں عوامی مسائل کی عاجلا نہ یکسوئی کریں۔انھوں نے دفتر ضلع کلکٹر سے محکمہ رینو کی خدمات،اور دیگر سہولیات سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ زوم ویبنار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کہاکہ تحصیلدار ضلعی سطح پر خریدی جانے والی دھان کامراکز کا دورہ کرتے ہوئے لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا معائنہ کریں۔منڈل واری رائیس ملز میں زیر التواء سی ایم آر رائیس ڈیلیوری کی تفصیلات کو رائس ملز کے مالکان سے حاصل کریں۔انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ غیر قانونی ریت کی منتقلی پر روک لگوائیں ، بد عنوانی میں مبتلاء افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔اور غیر قانونی ریت کی منتقل پر روک لگوانے کیلئے سخت نظر رکھی جائے۔انٹر میڈیٹ امتحانات کے دوران طلباء کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہونے دیں۔اور نقل نویسی پر پابندی عائد کریں۔اور طلباء کیلئے بسوں اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں۔شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کی درخواستوں کی عاجلا نہ یکسوئی کریں ،مقامی اراکین اسمبلی کے پاس زیر التواء نہ ہونے دیں۔راشن کی دکانوں کا معائنہ کرنے کی بھی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، انچارج ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ونودکمار ، آر ڈی او جگتیال مادھوری،18 منڈلوں کے تحصیلدار اور دفترضلع کلکٹر کے سپرنٹنڈنٹ و انتظامی عہدیدار و دیگر نے شرکت کی۔