ہرن کا شکار کرنے والے چھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا جو ہرن کا شکار کرکے گوشت منتقل کرنے کوشش کررہے تھے۔ بتایا گیا کہ شکاریوں کا چھ رکنی گروپ ناگر جنا ساگر کے مدی مڈگو ولیج امرآباد کے قریب 15 تا 20 شکاری کتوں کا استعمال کرکے ہرنوں کا شکار کر رہا تھا۔ فاریسٹ رینج آفیسر جے آدتیہ نے بتایا کہ جمعہ کی شب خفیہ ٹھکانہ پر محکمہ جنگلات کے حکام نے دھاوا کیا جہاں سے 5 کیلو گوشت ، 4 پیر اور ہرن کا سر بھی برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ شکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محروسین کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ب