چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں زمین کی توثیق کا جدید نظام قائم کیا جائے گا جو پرانے عمل کی جگہ لے گا۔ کھٹر آج یہاں سوامیتو یوجنا کے سلسلے میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معیاری نظام سے زمین کی پیمائش میں زیادہ درستگی ہوگی اور تنازعات کی میں کمی آئے گی ۔ اس کے لیے اب ریاست میں 300 نئے روور خریدے جائیں گے تاکہ ہر ضلع اور تحصیل کی بڑے پیمانے پر نقشہ سازی کا کام وقت پر مکمل ہو سکے ۔