ہریش راؤ چائے نوشی کیلئے بنجارہ ہلز کی ہوٹل پہنچ گئے

   

حیدرآباد۔/21 فروری، ( سیاست نیوز) عوامی نمائندے اور خاص طور پر کئی برسوں تک اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد اگر عوام کے درمیان پہنچ جائیں تو حیرت کا ہونا یقینی ہے۔ سابق وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ جو بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں اہم ذمہ داریوں کے سبب عوامی مقبولیت رکھتے ہیں وہ کل شام اچانک بنجارہ ہلز کی ایک ہوٹل پہنچ گئے۔ حیدرآبادی چائے کیلئے مشہور اس ہوٹل میں فرصت کا وقت نکال کر چائے کا لطف اٹھانے کیلئے جیسے ہی ہریش راؤ ہوٹل پہنچے عوام نے انہیں گھیرلیا۔ ہریش راؤ کے ہمراہ سابق وزیر اکسائیز سرینواس گوڑ اور دیگر افراد موجود تھے۔ ہریش راؤ نے ایک عام گاہک کی طرح ہوٹل میں چائے نوشی کی اور بسکٹ بھی کھائے۔ کچھ دیر ہوٹل میں گذارنے کے بعد وہ روانہ ہوگئے۔ ہریش راؤ کی اچانک آمد سے ہوٹل انتظامیہ بھی حیرت میں پڑگیا۔ حال ہی میں سابق وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے بھی عوامی مقامات اور ہوٹل پہنچ کر عوام سے ملاقات کی تھی۔1